پنجگور: سی پیک روٹ پر فورسز کی گاڑی پر حملہ

173

کیلکور کے علاقے سے گزرنے والی سی پیک روٹ پر نامعلوم مسلح افراد کا فورسز کی گاڑی پر حملہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع پنجگور کے علاقے کیلکور سے گزرنے والی سی پیک روٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے فرنٹیئر کور ( ایف سی )کی گاڑی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکے متعدد اہلکاروں کی شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیلکو ر کے علاقے کرکی میں سی پیک روڈ کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افرادنے حملہ کر دیا ، جس کے نتیجے فورسز کا ایک اہلکار موقعے پر ہلاک جبکے معتدد اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کیلکو ر میں اس سے قبل بھی فورسز پر تواتر کے ساتھ حملے ہوتے رہے ہیں جن کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے قبول کی جاچکی ہے ۔ مگر آج ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔