فرنٹیئر کور پر حملہ کاہان ایف سی قلعے کے قریب واقع ہوئی
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد اور پاکستانی نیم فوجی دستے فرنٹیئر کور کے بیچ جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب کاہان ایف سی قلعے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے ایف سی پر حملہ کردیا۔ جس میں متعدد ایف سی اہلکاروں کی ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مزید اطلاعات کے مطابق جوابی فائرنگ سے مسلح حملہ آور بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ جبکہ آج صبح ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایف سی نے ایک نصب شدہ بارودی سرنگ دریافت کرکے اسے ناکارہ بنادیا ہے۔
یاد رہے مذکورہ علاقے میں تواتر کے ساتھ پاکستانی فوج اور ایف سی پر حملے ہوتے رہے ہیں اور ان حملوں کی ذمہ داری بلوچ عسکریت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی رہی ہے۔