کوہلو: فورسز کا آپریشن، اسلحہ و گولہ بارود برآمدگی کا دعویٰ

130

کوہلو میں فرنٹیئر کور کا آپریشن رد الفساد کے تحت آپریشن، بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمدگی کا دعویٰ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فرنٹیئر کور حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کوہلو میں آپریشن ردالفساد کے تحت کاروائی کرکے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے شدت پسندوں کے ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

ایف سی ذرائع کے مطابق فرنٹیر کور بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاع پر کوہلو میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کے دوران ان کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

حکام کے مطابق قبضے میں لیئے گئے اشیاء میں 4 عدد میزائل، 11 عدد مارٹر بم، ایک عدد آر پی جی سیون راکٹ، سینکڑوں راؤنڈز اور بارود شامل ہے۔ مذکورہ اسلحہ اور گولہ بارود تخریب کاری کی غرض سے ڈمپ کیا گیا تھا۔