کوئٹہ: پروموشن شرائط کے خلاف اساتذہ کا احتجاج

286

اساتذہ تنظیم کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ و ریلی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان ضلع کوئٹہ کا پروموشن کوٹہ پر سیکنڈ ڈویژن شرط کے خلاف اور آٹھ نکاتی ڈیمانڈ کی منظوری کے لئے احتجاجی مظاہرہ و ریلی نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے جانب سے 50 فیصد پروموشن کی ڈیمانڈ پر احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا جس میں مرد و خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد شامل تھی جبکہ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق شدید نعرے لگاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: اساتذہ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے – وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجگور

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سینئر اساتذہ کو ان کے تجربہ و سینئریٹی کی بنیاد پر 18 گریڈ پر ترقی دی جائے اور گریڈ 16 کے اساتذہ کو گھر خریدنے کیلئے الاؤنس دی جائے۔

وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ مطالبات کے نہ ماننے کی صورت میں 5 اکتوبر سے اپنے احتجاج کو وسعت دیتے ہوئے صوبے کے تمام شہروں میں پریس کلبوں کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائینگے۔