کابل میں پشتون بلوچ یکجہتی پروگرام کا انعقاد ۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق کابل میں ہر سال کی طرح اس سال بھی وزارت سرحدات و قبائل کی جانب سے بلوچ پشتون یکجہتی کا دن منایا گیا ۔
پروگرام میں افغانستان کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے بلوچ و پشتون سیاسی وقبائلی معتبرین نے خطاب کیا ۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ گذشتہ ادوار کی نسبت آج پشتون اور بلوچ کو اپنے تاریخی تعلقات اور روابط کو مزید مضبوط بنانا ہوگا کیونکہ دونوں اقوام کومذہبی شدت پسندی کا سامنا ہے ۔
واضح رہے کہ کابل میں پشتون بلوچ یکجہتی کا پروگرام سابق افغان حکمران سردار داود خان کے زمانے سے لیکر آج تک باقاعدگی سے منایا جاتا ہے ۔