بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے زریعے میڈیا کے دفاتر فون کر کے ڈیرہ بگٹی میں ٹرکوں پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔
بی ایل ٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے دولی کے قریب پنجاب اور سندھ کو ریت لے جانے والے ٹرکوں پر ہمارے سرمچاروں نے حملہ کیا ہے ۔یہ حملہ ایک تنبہ تھا ،جس کی وجہ سے جانی نقصانات زیادہ نہیں ہوئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بی ایل ٹی ریت کے تمام ٹھیکداروں کو متنبہ کرتی ہے کہ بلوچ سرزمین پر تمام وسائل پر بلوچ قوم کا حق ہے اور ہماری قوم کی اجازت کے بغیر اس سرزمین پر کسی بھی کام کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
میران بلوچ نے کہا ہے کہ ہم تمام ٹھیکیداروں اور ٹرانسپورٹروں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ایسے تمام کاروبار کو بند رکھے جس پر ہم نےپابندی لگائی ہوئی ہے بصورت دیگرہم اپنے حملوں میں شدت لائیں گے اور اس دوران جانی و مالی ہونے والے نقصانات کے ذمہ دار بھی وہ خود ہونگے۔