ڈیرہ بگٹی: دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکل چوری

113

ڈیرہ بگٹی میں دوران ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی میں پولیس اہلکار ڈیوٹی دے رہے تھے کہ ان کا اپنا ہی موٹر سائیکل چوری ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں پولیس فورس کے اہلکاروں کے موٹر سائیکل چوری کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ پمپ چوک پر ڈیوٹی دے رہے تھے اور ساتھ ہی موٹر سائیکل کھڑی کردی تھی۔

واقعے کے بعد عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس فورس کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں: خضدارمیں عوام کی چیکنگ دوران ایف سی اہلکار اپنے ہی موٹرسائیکل گنوا بیٹھے