ڈیرہ بگٹی بجلی و پانی کی بندش، علاقہ مکین پریشان

167
File Photo

ڈیرہ بگٹی میں بجلی کی بندش و پانی کی قلت، علاقہ مکین گندہ پانی پینے پر مجبور

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی کے علاقوں بگٹی کالونی، شیخ کالونی، طوطا کالونی سمیت کئی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق سوئی شہر کے مختلف علاقوں میں 9 سے بارہ گھنٹوں تک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے عوام شدید تکلیف میں ہیں اور پانی کا بحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے جبکہ مقامی لوگوں کا کاروبار بھی مکمل طور پر متاثر ہوگیا ہے۔

دریں اثناء ڈیرہ بگٹی کے علاقے پٹوخ میں پینے کے پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، جبکہ عوام گندہ پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے علاقے میں مختلف اقسام کی امراض عام ہوگئیں ہیں۔

مقامی لوگوں نے شکایت کی ہے کے علاقے میں پانی کا ایک ٹینک لگا ہوا ہے لیکن کئی برس سے مرمت نہ ہونے کی وجہ ٹینک میں وافر مقدار میں پانی جمع نہیں ہوپاتی ہے۔

واضح رہے کہ پانی کا ٹینک شہید نواب اکبر خان بگٹی نے تعمیر کروایا تھا، جس کی آج تک مرمت نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کے سرکاری ملازم ڈیوٹی پر آتے ہیں۔جبکہ گزشتہ حکومت کی جانب سے پانی کا ایک بور منظور کیا گیا تھا جس کا ٹھیکہ بھی مقامی ٹھیکدار کو دیا گیا تھا لیکن اس پر بھی کام شروع نہیں ہوسکا ہے۔