ڈیرہ اسماعیل خان سے کوئٹہ جانے والی موٹرکار کو حادثہ، 7 افراد جانبحق

352

ڈیرہ اسماعیل خان سے کوئٹہ جانے والی موٹر کار کو درابن کے قریب حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 7 افراد جانبحق

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے کوئٹہ جانے والی موٹر کار کی مخالف سمت آنے والی ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جانبحق ہوگئے۔

حادثے میں جانبحق ہونے والے افراد کو سیول ہسپتال داربن منتقل کردیا گیا ہے جبکہ جانبحق ہونے والوں میں خواتین بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق داربن کلاں سے 8 کلومیٹر مغرب کی جانب سرڈگر کے مقام پر کوئٹہ جانے والی ٹو ڈی موٹر کار اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر کار میں سوار 7 افراد جانبحق ہوئے جن میں 2 مرد، 2 خواتین اور دو بچیاں موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچے کو زخمی حالت میں درابن سیول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئی۔