ڈاکٹر بشیر موسیانی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے- بلوچ ڈاکٹرز فورم
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں ڈاکٹرز کمیونیٹی پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں کو فرائض سرانجام دینے میں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں لیکن تاحال واقعات کو روکنے کیلئے نہ تو ضلعی انتظامیہ سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور نہ ہی صوبائی حکومت توجہ دے رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پچھلے روز خضدار میں بلوچستان کے نامور سرجن ڈاکٹر بشیر موسیانی پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر بشیر موسیانی پچھلے پندرہ سالوں سے علاقے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کے ہم ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کو واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ان واقعات کے روک تھام کیلئے اگر اقدام نہیں اٹھایا گیا تو ہم اس حوالے باقاعدہ احتجاج کا اعلان کریں گے۔