چاغی : رواں سال 400 کے قریب ہیپاٹائٹس اے بی کے کیسز رپورٹ

128

چاغی میں رواں سال 400 کے قریب ہیپاٹائٹس اے بی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے چاغی کی عوام میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سی  ایم پروگرام فار ہیپاٹائٹس چاغی میں 400 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ مالی مسائل اورکمزریوں کے باعث اس بیماری کے علاج کے لیے لوگوں کی ہمت جواب دے گئی ہے۔

دوسری جانب چاغی کے اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس اے اور بی کی دوا نہ ہونے کی وجہ سےیہ مرض وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے۔