پنجگور : نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے گل محمد نامی شخص ہلاک

989

پنجگور بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے گل محمد نامی شخص کو قتل کر دیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے گل محمد عرف حاجی ڈگ ڈگ نامی شخص کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع پنجگور کے مرکزی بازار چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے گل محمد عرف حاجی ڈگ ڈگ موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے۔

خیال رہے بلوچ آزاد پسند تنظیموں کی جانب سے گل محمد عرف حاجی ڈگ ڈگ پر الزام عائد کیا جا تا رہا ہے کہ وہ سرکاری سرپرستی میں چلنے والے مسلح گروپ سے تعلق رکھتے تھے، جو بلوچ سیاسی کارکنوں کے اغواء اور قتل میں براہ راست ملوث تھا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق عرفی حاجی حاجی ڈگ ڈگ اغواء برائے تاوان اور لینڈ مافیا کا بھی اہم حصہ تھا۔

یادرہے رواں برس فروری میں پنجگور بازار بسم اللہ چوک پر کامران مینگل عرف کامو پر موٹرسائیکل میں نصب بم سے حملہ کیا گیا تھا جس میں عرفی کامو اور اُن کے بھائی کی ہلاکت ہوئی تھی جس کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔

واضح رہے کامران مینگل پر بھی ریاستی سرپرستی میں چلنے والے مسلح گروپ کی سربراہی کرنے کا الزام لگایا جا تا رہا ہے۔ تاہم آج ہونے والے واقعے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔