پشاور : فائرنگ سے اے این پی رہنماء بھانجے سمیت ہلاک

248

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء ابرار خلیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے تہکال میں عوامی نیشنل پارٹی کے پی ۔ کے 74 سے الیکشن لڑنے والے امیدوار ابرار خلیل اور اُنکے بھانجے راشد خان نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے موقعے پر ہلاک، جبکے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

یاد رہے اس سے قبل بھی متعدد اے این پی رہنماؤں کو خودکش حملوں اور ٹرگٹ کلنگ کے ذریعے قتل کیا جاچکا ہے ۔