پاکستان معاہدوں کی پاسداری ہرگزنہیں کرے گا – اسلم بلوچ

301

امریکہ کو دوسرے آپشنز پر کام تیز کرنا چاہیے

ان خیالات کا اظہار بلوچ لبریشن آرمی کے رہنما اسلم بلوچ نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کیا ۔

بلوچ رہنماء اسلم بلوچ نے مزید کہا کہ جو جنگ پاکستان افغانستان میں لڑ رہا ہےاُسے وہ ہر صورت جیتنا چاہتا ہے دھوکہ و فریب پاکستان کی فطرت و پہچان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے پاکستان کے دھوکے میں پہلے ہی بہت سا قیمتی وقت اور سرمایہ گنوایا ہے پاکستان پر بھروسہ شکست کی علامت ہے یہ بات امریکہ کو سمجھ آنا چاہیے۔

واضح رہے کہ پچھلے دنوں امریکہ نے پاکستان کو امداد کے مد میں 300 ملین ڈالر کے ادائیگی روک دی تھی جسے بلوچ حلقوں میں سراہا گیا۔ تاہم اس ہفتے امریکی سیکریٹری مائک پومپیو کے پاکستان آمد اور پاکستان سے تعلقات واپس بحال کرنے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔