نوشکی پکنک پوائنٹ سے گرفتار 10نوجوان تاحال لاپتہ

413

نوشکی کے پکنک پوائنٹ سے لاپتہ دس نوجوان تاحال لاپتہ ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ نوشکی کے مطابق 31اگست کو نوشکی کے پکنک پوائنٹ زنگی ناوڑ سے فورسز نے گیارہ نوجوانوں کو گرفتارکرلیا تھا ۔

گیارہ میں ایک نوجوان نظام ولد پیر محمدساسولی کو فورسز نے انتہائی بے دردی سے قتل کردیا ۔

علاقے کے لیویز اہلکار نے نہ بتانے کی شرط پر دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی اہلکاروں نے ایک نوجوان جس کے آنکھوں پر پٹی اور ہاتھ پیچھے باندھے ہوئے تھے ، ہمارے چیک پوسٹ کے قریب لاکر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور پھر اس کی میت کے ساتھ ایک بندوق رکھ دیا ۔

   مزید پڑھیں  : نوشکی : فورسز کا 11 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

واضح رہے کہ گیارہ افراد کی تصاویر جاری کرکے فورسز اہلکاروں نے ان کی گرفتاری ظاہر کردی تھی ، لیکن پھر جب گرفتار نوجوانوں کے اہلخانہ نے مقامی انتظامیہ سے اپنے پیاروں کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تو ان کاکوئی سراغ نہ مل سکا ۔

خیال رہے کہ نوشکی کے پکنک پوائنٹ سے گرفتار دس افراد میں سے دو کی گرفتاری دو دن بعد دوبارہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سے ظاہر کی گئی جس کی خبر پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلوں نے نشر کی ۔
زنگی ناوڑ نوشکی سے گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے دس نوجوانوں کے اہلخانہ نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا وہ ہمارے بچوں کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔