نوشکی سے ایک شخص کی لاش برآمد

211

نوشکی کے علاقے زرین جنگل سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع نوشکی کے علاقے زرین جنگل سے ایک شخص کی نعش بر آمد ہوئی ہے.

لیویز زرائع کے مطابق نعش کی شناخت محمد اسحاق ولد خان محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کی حالت ناقابل شناخت تھی تاہم شناختی کارڈ کے زریعے شناخت کی گئی۔

لیویز زرائع کا مزید کہنا ہے کہ مقتول گزشتہ رمضان کے مہینے میں گھر سے خاران کے علاقے لجے کی جانب نکلا تھا جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق لاش پر تین جگہ، گردن پیٹ اور دائیں بازوں پر شارٹ گن کے گولیاں لگی ہے۔

واضح رہے گذشتہ دنوں نوشکی کے علاقے زنگی ناوڈ سے ایک نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی تھی جس کی شناخت نظام ولد پیرمحمد ساسولی سکنہ پارود قلات کے نام سے ہوئی تھی جبکہ بعد میں فورسز نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے زنگی ناوڑ کے علاقے میں آپریشن کرکے ایک مشتبہ شخص کو قتل جبکہ 11 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔