مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے ایک شخص جانبحق جبکہ ایک شدید زخمی ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مستونگ کے علاقے کنڈاوا میں ماسٹر عبدالروف دہوار نامی شخص کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جانبحق جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا ۔
علاقائی زرائع کے مطابق ماسٹر عبدالروف رات دو بجے کے قریب قبرستان میں اپنے بھائی کی قبر پر دعا کرنے کےلئے گئے تھے جہاں اسے نشانہ بنایا گیا ۔
واضح رہے کہ ماسٹر عبدالروف دہوار کے بھائی کو نامعلوم مسلح افراد نے عید کے روز عید نماز پرھنے کے بعد قتل کردیا تھا ۔
تاہم ابھی تک ان واقعات کی اصل محرکات معلوم نہ ہوسکے ۔