قلات : بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

169

قلات، نیمرغ میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے کو بی آرے اور یو بی اے نے مشترکہ حملے میں نشانہ بنایا: سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں قلات میں بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز بلوچ ریپبلکن آرمی اور یو بی اے کے سرمچاروں نے ایک مشترکہ کاروائی میں قلات، نیمرغ و گرد نواح میں سرگرم ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے سرفراز ساسولی کو ریمورٹ کنٹرول بم کانشانہ بناکر ہلاک کیا۔

ترجمان نے کہا کہ سرفراز ساسولی ریاستی ایماء اور اپنے بھائی رحیم ساسولی کے ساتھ مل کر بلوچ فرزندوں کی شہادت، اغواء اور نیمرغ، پارود اور گرد و نواح میں بلو چ خواتین کے آبرو ریزی میں بھی ملوث تھا جبکہ ریاستی ادارے بلوچ سرمچاروں کے ہاتھوں شکست کے بعد مزکورہ علاقوں میں پیسہ و مراعات کے لالچ پر مقامی سطح پر مسلح گروپ تشکیل دیں رہے ہیں جو مزکورہ علاقوں میں چوری ڈاکہ زنی و غریب خواتین کے آبروریزی میں بھی ملوث ہیں۔ ریاستی ایماء پر چلنے والے ان گروپوں کے خلاف ہماری کاروائیاں تیز ہونگے۔

سرباز بلوچ نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ کل پنجگور کے علاقے گڈگی سید آباد میں ہمارے سرمچاروں نے ایف سی چوکی پر سنائپر رائفل سے حملہ کیا جس سے ایک اہلکار ہلاک ہوا جبکہ ہماری کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔