سوراب : گھر میں گھس کر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ایک زخمی

170

سوراب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوراب کے علاقے ماراب میں گھر میں گھس کر مسلح افراد  نے غلام سرور محمد حسنی نامی شخص کو قتل جبکہ اس کے بیٹے ذاکر حیسن کو زخمی کردیا ۔

فائرنگ کے بعد مسلح فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مقامی انتظامیہ نے لاش اور زخمی کو سوراب سول ہسپتال منتقل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ کے علاقائی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔