سوراب میں خفیہ ادارے کے اہلکار کو ہلاک کردیا – یو بی اے

154

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمارے سرمچاروں نے سوراب میں ایم آئی کے صوبیدار وزیر خان موسیٰ خیلی عرف خان کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ شخص 2013 سے شفیق مینگل کے سربراہی میں سوراب اور آس پاس کے علاقوں کے مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ساتھ مل کر سوراب، گدر، بسیمہ، مارآپ، سیاہ کُمب اور شور پارود میں اپنے نیٹ ورک کے ساتھ سرگرم عمل تھا جسے آج ہمارے سرمچاروں نے نشانہ بنا کر اس کے منطقی انجام تک پہنچایا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ مذکورہ نیٹ ورک کے تمام کارندے ہمارے سرمچاروں کے نشانے پہ جنہیں جلد نشان عبرت بنایا جائے گا۔