سوراب:مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص ہلاک

159

سوراب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے دکان پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے سوراب میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے وزیر خان نامی شخص ہلاک۔

مقامی ذرائع کے مطابق واردات کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کا نام وزیر خان سکنہ باجوڑ ہے، جو کافی عرصے سے سوراب میں کاروبار کر رہا تھا ، تاہم ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔