سرکاری ادارے لاپتہ افراد کی بازیابی کا جھوٹا دعویٰ کررہے ہیں ۔ لواحقین

201
file photo

خضدار: سرکار کے مقامی ایجنٹ کئی لاپتہ افراد کے بازیابی کا جھوٹا افواہ پھیلا کر لاپتہ افراد کے خاندانوں کو مزید اذیت اور زہنی کوفت پہنچانے کی ایک بھونڈی حرکت کررہے ہیں۔ لواحقین لاپتہ افراد

لاپتہ افراد کے رشتہ داروں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ خضدار میں لاپتہ نوجوانوں کے بازیابی کا جھوٹا افواہ پھیلایا جارہا ہے ، جبکہ تاحال کوئی لاپتہ نوجوان بازیاب نہیں ہوا۔ ریاستی ادارے اپنے مقامی ایجنٹوں کے ذریعے گزشتہ چند دنوں سے یہ افواہ پھیلا رہے ہیں کہ خضدار سےکئی لاپتہ نوجوان بازیاب ہوچکے ہیں جو کے ایک جھوٹی افواہ ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو بلاجواز فون کرکے مبارک باد دی جارہی ہے جو اُنھیں جان بوجھ کر مزید اذیت اور ذہنی کوفت پہنچانے کی ایک بھونڈی حرکت ہے ۔

لاپتہ افراد کے لواحقین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہمارے لخت جگروں کو نقصان پہنچایا گیا ہے اب اُنکی بازیابی اور گھروں کو پہنچنے کی خبریں پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جاری ہے اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ لاپتہ نوجوان بازیاب ہوچکے ہیں اور اپنے مرضی سے دیگر ممالک کو چلے گئے ہے ۔