دالبندین:روڈ حادثے میں 1 شخص جانبحق دوسرا زخمی

117

فرنٹ لائیٹ خراب ہونے پر موٹر سائیکل تاریکی کے باعث ٹریکٹر کے پچھلے حصے سے ٹکراگئی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دالبندین میں تیز رفتار موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ فیصل کالونی میں آر سی ڈی شاہراہ پر پیش آیا جہاں ہیڈ لائیٹ خراب ہونے پر موٹر سائیکل تاریکی کے باعث ٹریکٹر کے پچھلے حصے سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں محمد رمضان نامی نوجوان سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث موقع پر جاں بحق اور اس کا دوسرا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔

لاش اور زخمی کو پرنس فہد ہسپتال دالبندین منتقل کر دیا گیاہیں، جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کے غرض سے ٹریکٹر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔