خاران میں آئی ایس آئی ٹھکانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں -بی ایل اے

280

حملے میں زخمی ہونے والے افراد بلوچ دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ جیئند بلوچ

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آج خاران میں پاکستانی خفیہ ادارے کے ٹھکانے پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ آج بلوچ سرمچاروں نے خاران شہر میں پاکستانی خفیہ ادارے کے ایک سیف ہاؤس پر دستی بم سے حملہ کیا جس میں خفیہ ادارے کے چار اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ یہ خفیہ ٹھکانہ بلوچوں کے خلاف ہونے والے سرگرمیوں کا مرکز تھا اس لیے اس کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد خاران اور گرد و نواح کے علاقوں میں بلوچ دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔

جیئند بلوچ نے کہا ہمارے اس طرح کے حملے آزاد وطن کے حصول تک جاری رہینگے۔