خاران: خفیہ ادارے کے دفتر پر دستی بم حملہ

110

خاران میں خفیہ ادارے کے دفتر پر دستی بم حملے میں 4 افراد زخمی

دی بلوچستان پوسٹ خاران نامہ نگار کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں واقع خفیہ ادارے کے دفتر پر دستی بم سے حملے کی اطلاعات ہیں۔ جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے خاران شہر میں ڈی سی بنگلے کے ساتھ واقع خفیہ ادارے کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کردیا۔

حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی ضلع خاران میں فورسز و خفیہ اداروں کے اہلکاروں پر حملے ہوتے رہے ہیں جن کی ذمہ داری مختلف بلوچ آزادی پسند مسلح تنظمیں قبول کرتی رہیں ہیں۔ تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے