حب: کوچ مالکان کا احتجاج، کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک

432

حب گڈانی موڑ پر کوسٹ گارڈ کے رویے کیخلاف کوچ مالکان نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ ٹو کراچی چلنے والی کوچ مالکان نے گڈانی موڑ پر احتجاجاً روڈ بلاک کرکے قومی شاہراہ کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بس اتحاد بلوچستان کے جانب سے گڈانی کراس پر بسیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کردیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کوسٹ گارڈ والے ڈرائیور اور مسافرو‌ کو گھنٹوں روک کر انہیں تنگ کرتے ہیں اور بھتہ وصولی کرتے ہیں جس کی وجہ سے آج بس ڈرائیور اور مسافروں نے احتجاجاً روڈ بلاک کردیا۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جب تک انتظامیہ ہمارے مسائل کی حل کی یقین دہانی نہیں کرائیگی تب تک شاہرہ احتجاجاً بلاک رہیگی۔