تمپ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ یو بی اے

278

تُمپ رودبُن ایف سی چوکی پہ حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں ۔ ترجمان مزار بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے زریعے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں نے تُمپ کے علاقہ روُدبُن کے مقام پہ ایف سی چوکی پہ اسنائپر رائفل اور دیگر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے میں اسنائپر کا نشانہ بننے والا اہلکار موقعے پہ ہلاک ہوگیا جبکہ دو اہلکاروں کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ترجمان مزار بلوچ کا کہنا تھا کہ سرمچاروں کے حملے کے بعد حواس باختہ قابض فورسز نےعام آبادی کی طرف شدید فائرنگ شروع کردی جس سے عام عوام کی جانی نقصان کا خدشہ ہے جبکہ ہمارے سرمچار حملے کے بعد بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک شدت کے ساتھ جاری رئینگے ۔