بی ایل ایف نے سی پیک روٹ پر فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

90

ضلع کیچ میں سی پیک روٹ پر حملے میں 6 فوجیوں کو ہلاک کیا – گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں سی پیک روٹ پر چھ پاکستانی فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 ستمبر بروز اتوار سرمچاروں نے پاکستانی فوجی قافلے کی ایک گاڑی کو شاپک ڈیم کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنا کر تباہ کیا، گاڑی میں سوار چھ اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوئے۔

گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور کی حفاظت اور تعمیر کے لیے بڑی تعداد میں فوجی اہلکار تعینات ہیں۔ ہم عوام سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایف ڈبلیو او، فوجی اہلکاروں اور ان کے قافلوں سے دور رہیں سرمچار ان کو کسی وقت اور کسی مقام پر نشانہ بنا سکتے ہیں۔

انہون نے کہا پاکستانی فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔