بیسیمہ: دو گروہوں میں تصادم، متعدد افراد زخمی

284

بیسیمہ : دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع واشک کے علاقے بیسیمہ میں دو گروہوں کے درمیان تصادم، دونوں گروہوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق تصادم کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں اشفاق، فدا عیسیٰ زئی اور لالا سمیت دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

علاقائی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تصادم خدا رحم عیسیٰ زئی اور حاجی واحد کے گروہوں کے درمیان ہوئی ہے۔

واضح رہے خدا رحم عیسیٰ زئی اور حاجی واحد پر الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ وہ مبینہ طور سرکاری سرپرستی میں چلنے والے مسلح گروپوں سے وابسطہ ہیں۔

دوسری جانب بلوچ قوم پرسٹ حلقوں کے مطابق خدا رحم عیسیٰ زئی اور حاجی واحد بیسیمہ اور گرد و نواع کے علاقوں سے متعدد افراد کو لاپتہ کرنے اور انہیں شہید کرنے میں بھی ملوث رہے ہیں۔