بھارتی فوج کی وزیراعظم کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ

203

بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کر دی۔

وزیراعظم  راجہ فاروق حیدر، چوہدری عبدالعزیز کے بھائی کی وفات پر تعزیت کیلئے گئے تھے اور تروڑی میں کنٹرول لائن کے نہایت قریب ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہےتھے۔

وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ طے شدہ حد سے آگے چلا گیا جس پر بھارتی چوکی پر تعینات اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کر دی۔

دونوں افواج فوجی ہیلی کاپٹر کی ایل او سی کے نزدیک اڑنے کی اطلاع ایک دوسرےکو پیشگی دیتی ہیں۔

 فائرنگ کے نتیجے میں کوئی نقصان ہیں ہوا اور وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کو بحفاظت حویلی اُتار لیا گیا۔