بولان کے تفریحی مقام کرتہ میں پکنک منانے والے دو نوجوان پانی میں ڈوب کر جانبحق ۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سریاب روڈ کے رہائشی سنان ولد فضل حق اور محمد عثمان ولد محمد سلیم اعوان پکنک مناتے ہوئے بولان کے تفریحی مقام کرتہ میں پانی میں ڈوب کر جانبحق ہوگئے ۔
مقامی انتظامیہ نے جانبحق نوجوانوں کی لاشوں کو مچھ سول ہسپتال منتقل کردی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بولان میں پکنک منانے والے دو نوجوان پانی میں ڈوب کر جانبحق ہوگئے تھے