بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ایشیا کپ سے باہر

106

ابوظہبی: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کے چھٹے اور آخری میچ میں بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلادیش کی پوری ٹیم 48.4 اوورز میں 239 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا چھٹا میچ دراصل سیمی فائنل تھا کیونکہ میچ کی فاتح ٹیم کو فائنل میں بھارت سے ٹکرانا ہے۔

بنگلادیشی اننگز کا مختصر خلاصہ

بنگالہ دیش کی ابتدائی تین وکٹیں 12 کے مجموعی اسکور پر گر گئیں تھیں پھر متھن اور مشفیق الرحیم نے کریز سنبھالی اور 144 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، مشفیق الرحیم 99 اور محمد متھون 60 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔