بلوچستان : کولواہ سے 8 افراد فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

137

کولواہ سے فورسز نے آٹھ افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

علاقائی زرائع کے مطابق کیچ کے علاقے کولواہ میں فورسز نے دوران آپریشن آٹھ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت نصیب اللہ بلوچ، قادر بخش بلوچ، دلشاد بلوچ ، میرزا بلوچ، کمال دین بلوچ، عبدالصمد بلوچ، عبدالرشید بلوچ اور چارو بلوچ کے نام سے ہوئی ۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے تمام افراد کولواہ مادگ کہور کے علاقے کے رہائشی ہیں ۔