بلوچستان : مشکے سے ایک شخص فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

154

مشکے سے فورسز نے ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق مشکے کے علاقے ترات دان سے فورسز نے چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت محمود ولد غلام جان کے نام سے ہوئی ۔

واضح رہے کہ مشکے بلوچ مسلح تنظیم بی ایل ایف کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نظر کا آبائی علاقہ ہے اور  فورسز آئے روز مختلف علاقوں کو محاصرے میں لیکر درجنوں کے حساب سے نوجوان ، بوڑھے اور خواتین و بچوں کو گرفتار کرکے اپنے کیمپوں میں منتقل کرتا ہے جن میں سے کئی ایک کو بعد میں رہا کردیتا ہے جبکہ اکثر نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں مختلف علاقوں سے برآمد ہوتے ہیں ۔

چند دن قبل کراچی کے اسٹیل ٹاون سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوا تھا جسے آواران کے بازار سے فورسز نے اغواء کیا تھا ۔