بلوچستان: مختلف واقعات میں 2 افراد جانبحق 11 زخمی

118

بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں 2 افراد جانبحق، 11 زخمی ہوگئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ہائی وے پر موٹرسائیکل اور ایرانی دوہزار گاڑی میں تصادم کے نتيجے میں ایک شخص عابد جانبحق جبکہ خاتوں سمیت ایک بچی زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا۔

ایک دوسرے واقعہ میں چمن بائی پاس روڈ پر سائیکل اور موٹر سائیکل کے بیچ تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

ایک اور واقعے میں سبی تلی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا۔

لیویز فورس ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد لیویز فورس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دریں اثناء مستونگ پڑنگ آباد میں شاہوانی قبیلے کے دو گرپوں میں تصادم اور فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔