بلوچستان: مختلف حادثات میں 2 افراد جانبحق، 7 زخمی

107

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جانبحق، 7 زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں حب چوکی، دکی، سبی اور قلعہ سیف اللہ میں مختلف حادثات و واقعات میں مجموعی طور پر خاتون سمیت دو افراد جانبحق اور سات زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں خاتون نے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا جبکہ دکی کے علاقے بارکھان میں کرنٹ لگنے سے میر محمد ولد محمد حسن لہمہ جانبحق ہوگیا۔

علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ حادثہ واپڈا حکام کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

سبی قومی شاہراہ پر بابا ہوٹل کے مقام پر تیز رفتار ٹرک اور سوزکی پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے دونوں افراد پک اپ میں جیکب آباد سے کوئٹہ جارہے تھے۔

دریں اثناء قلعہ سیف اللہ میں خانی بابا مین شاہراہ پر گاڑی الٹ گئی جس کے باعث پانچ افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر کوئٹہ منتقل کیا گیا۔