امراض قلب کے عالمی دن کی مناسبت سے کوئٹہ کی آئی ٹی یونیورسٹی میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب میں ماہرین نے اس بات کا انکشاف کیا کہ صوبے میں امراض قلب کے مریضوں کی تعداد ایک تہائی تک پہنچ چکی ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق کارڈک سوسائٹی، بی ایم سی اور نجی فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے زیر اہتمام امراض قلب کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے پینل آف ڈسکشن میں شرکاء کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ماہرین نےبتایا کہ تمباکو نوشی ، منشیات ، چکنائی کا زیادہ استعمال ، غیر متوازن غذا ، غربت ، ذہنی تناؤ ،معاشی ترقی میں رکاوٹ اورفزیکل سرگرمیوں کا فقدان امراض قلب کی بنیادی وجوہات ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیامیں امراض قلب کے مریضوں کی تعداد 17 ملین ہے اور اگر ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو 2030 تک یہ تعداد 30 ملین تک پہنچ جائے گی۔