افغان طالبان نے امریکہ کے ساتھ دوسرے مرحلے کےلئے مذاکرات پر رضا مندی کا عندیہ دے دیا ۔
میڈیا زرائع کے مطابق افغان طالبان کے ایک سرکردہ رہنما نے نام نہ بتانے کی شرط پر عالمی نیوز ایجنسی اے پی کو بتایا کہ مرکزی سطح پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کو جاری رکھنے کا فیصلہ ہوگیا ہے ۔
مذاکرات کے شرائط کے حوالے سے طالبان رہنما نے کہا کہ امکان ہے کہ دوسرے مرحلے میں قیدیوں کے تبادلے یا رہائی کے ساتھ ساتھ باضابطہ مذاکرات کا دور بھی شروع ہوجائے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسی سال جولائی میں افغان طالبان اور امریکہ کے اعلی سطحی وفود کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور قطر کے دارلحکومت دوحہ میں ہوا تھا