آواران کے مختلف علاقوں میں فورسز کی جانب سے گھروں پر چھاپے
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فورسز کی جانب سے چوتھے روز بھی فوجی آپریشن جاری ہے۔ دوران آپریشن مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 23 ستمبر سے شروع ہونے والے فرنٹیئر کور کے آپریشن میں شدت لاتے ہوئے درمان بھینٹ،وادی آزاد،چہگردی، توشتری،جھکرو،سورین،قندھار،چہکول سمیت دیگر علاقے مکمل طور پر سیکیورٹی فورسز کے محاصرے میں ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق چار روز سے جاری آپریشن میں زمینی فوج کی بڑی تعداد نے آواران کو چار اطراف سے گھیرے میں لے کرعام آبادیوں میں لوٹ مار کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں اندھادھند مارٹر کے گولے داغے جا رہی ہیں۔
تاہم مکمل فوجی محاصرے کی وجہ سے نقصانات کی تفصیلات میں آنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔
واضح رہے ضلع آواران اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں اکثر فوجی آپریشن ہوتے رہے ہیں ، جن میں وقتاً فوقتاًشدت لائی جاتی ہے۔