دالبندین: اسکول وین کو حادثہ، 2 افراد جانبحق، 8 بچے زخمی

195

دالبندین اسکول وین کو حادثہ، باپ بیٹا جانبحق، 8 بچے زخمی ہوئے۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دالبندین کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر واقع لاغاپ کے مقام پر تیز رفتار گاڑی الٹنے سے باپ بیٹا جانبحق جبکہ آٹھ بچے شدید زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق دالبندین سے 15 کلومیٹر دور آر سی ڈی شاہراہ پر واقع لاغاپ کے مقام پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ماسٹر لعل محمد نوتیزئی اور ان کا بیٹا شرافت علی موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں موجود اسکول کے بچے محمد اعظم ولد عبدالصمد، حبیب ولد لہواری، موسیٰ خان ولد بیبرگ، محمد اسحاق ولد مسافر، آفتاب ولد علی آحمد، خیر بخش ولد برفی، اسد ولد عبدالصمد اور نجیب اللہ ولد عرض محمد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں دو شدید زخمیوں موسیٰ خان اور آفتاب کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جبکہ جانبحق ماسٹر لعل محمد اور ان کے جوانسال فرزند شرافت علی کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔