حیدرآباد: پولیس کیجانب سے ظاہر کیئے گئے افراد لاپتہ قوم پرست ہیں ۔ وی ایم پی ایس

209

سندہ پولیس کے جانب سے جھوٹے کیس میں ظاہر کیئے گئے دونوں افراد لاپتہ سندھی قوم پرست کارکناں ہیں ۔ وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے جانب سے ایک پریس رہلیز جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز حیدر آباد میں اعزاداران کے قافلے پر حملے کے منصوبہ بندی میں پولیس کی جانب سے دہشت گرد ظاہر کیئے گئے افراد در اصل لاپتہ سندھی قوم پرست کارکنان ہیں جو پہلے ہی سیکورٹی فورسز کے تحویل میں تھے اور پولیس نے انہیں جھوٹے کیس میں میڈیا پر دکھایا ہے جو سراسر جھوٹ ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ پولیس کی جھوٹی کاروائی میں دہشت گردی منصوبے میں ظاہر کیئے گئے بلاول چانڈیو کو جولائی 2017 اور نیاز لاشاری کو اپریل 2018 میں سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا جنہیں گزشتہ رات دہشت گرد ظاہر کرکے میڈیا پے دکھا یا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں عمران خان کی آمد پر لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے جانب سے لاپتہ بلاول چانڈیو اور نیاز لاشاری کے بازیابی کے حوالے سے پہلے ہی سے شائع شدہ تصاویر بھی دکھائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ جبری طور پر لاپتہ سندھی افراد کی بازیابی کے لیئے آواز اٹھاتی رہی ہے۔

تنظیم کے مطابق سندھ سے دو سو سے زاہد افراد جبری طور پر لاپتہ ہیں جبکہ وہ یہ الزام بھی عائد کرتے رہے ہیں کہ ان افراد کو لاپتہ کرنے میں پاکستانی خفیہ ادارے اور فورسز کے اہلکار ملوث ہیں۔