یو بی اے نے کرمووڈھ میں فورسز کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

240

کرمووڈھ میں فرنٹیئر کور کے کیمپ کو بڑے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا: مزار بلوچ

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا نماہندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے آج صبح 6 بجے کے وقت کرمووڈھ کے علاقے میں واقع ایف سی کیمپ پے بڑے ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا۔ حملہ 30 منٹ تک جاری رہا، نشانہ بننے والی کیمپ سے دھواں اٹھنے کے بعد فورس نے مارٹر گولے فاہر کرنا شروع کردی۔

ترجمان نے کہا کہ کوہلو کی طرف سے دو ہیلی کاپٹر بھی سرمچاروں کی تعقب کرنے کے لیے کرمووڈھ کے علاقے پہنچ گئے جبکہ فورس کو بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصانات کا خدشہ ہے۔

ترجُمان نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کارواہئیاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہینگے۔