ہرنائی: ایف سی کی چوکی پر حملہ

263

ہرنائی فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، دو اہلکار زخمی

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی جانب سےہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار شدید زخمی ۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح 8 بجے کے قریب شاہرگ کے علاقے سفر باش میں نا معلوم مسلح افراد کی فرنٹیئر کور کے چیک پوسٹ پر فائرنگ سے چوکی میں موجود دو ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔

واضح رہے چار روز قبل شاہرگ میں کھوسٹ چیک پوسٹ پر بھی مختلف اطراف سے حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد تین لاشیں اور پانچ زخمیوں کو سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی ۔ تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔