گومازی میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

268

حملے میں صوبیدار سمیت فورسز کے 2 اہلکار ہلاک ہوئیں – سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں گومازی میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے آج گومازی میں فورسز کو راشن پہنچانے والے اہلکاروں کو سیکیورٹی دینے والے فورسز کو ہینڈ گرنیڈ سے نشانہ بنایا جس سے صوبیدار سلیم سمیت فورسز کے دو اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔