گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے ایک گاؤں سینگال میں چیک پوسٹ کو مسلح افراد نے آگ لگا دی اور سیکیورٹی پر موجود اہلکاروں کا اسلحہ لے کر فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق تقریباً 12 مسلح افراد نے ضلعی ہیڈکواٹر سے 50 کلومیڑ دور قائم ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور آگ لگادی۔
سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مقابلے کے بعد مسلح افراد دیامیر کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق مسلح افراد 2 اہلکاروں کا اسلحہ چھینے میں کامیاب ہو گئے۔
اس حوالےسے بتایا گیا کہ تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے سینگال نالہ سے گزر کر ضلع غذر میں داخل نے کی کوشش کی تھی۔