کیچ و پنجگور حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

177

کیچ و پنجگور حملوں میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے: سرباز بلوچ

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کیچ کے علاقے آسیہ آباد میں بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچار معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک سیکورٹی فورسز نے اُن کو گھیرنے کی کوشش کی تو اسی دوران ہمارے سرمچاروں نے سیکورٹی فورسز پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کو شدید مالی اور جانی نقصان اٹھانا پڑا اور ہمارے سرمچار محفوظ مقامات کی طرف بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجگور میں مغرب کے وقت ہمارے سرمچاروں نے سرادوک کے مقام پر قائم ایف سی چیک پوسٹ کو گرنیڈ لانچروں سے نشانہ بنایا، متعدد گولے چیک پوسٹ کے احاطے میں جاگرے جس سے سیکورٹی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ بی آر اے کی کاروائیاں ایک آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہینگے۔