بی آر اے نے پنجگور اور کولواہ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

205

 بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا کہ آج شام 6 بجےہمارے  سرمچاروں نے پنجگور بس ٹر مینل کے نزدیک ایف سی کے گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس سے فورسز کی گاڑی مکمل تباہ ہوگیا۔

ترجمان نے کہا کہ  دھماکے میں پانچ اہلکار ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ساتھ ہی بی آر اے ترجمان نے  پنجگور کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  وہ ریاستی اداروں کے اہلکاروں اور ان کے دفاتر سے دور رہیں

 سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک دوسرے  بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے کولواہ سگیک کے علاقے میں قائم ایف سی کے چیک پوسٹ پر راکٹوں و جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کو بھاری نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہینگے۔