کوئٹہ: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3144 دن مکمل

130

سابقہ چیف جسٹس کی طرح موجودہ چیف جسٹس کے بھی پر جلا دیئے جائینگے، ماما قدیر بلوچ

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جبری طور پر لاپتہ بلوچ افراد کی بازیابی کے لئے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کیجانب سے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3144دن مکمل ہوگئے۔ لورالائی سے سیاسی و سماجی کارکنان جلا دخان پشتون، منور بلوچ اور خالد بلوچ نے لاپتہ افراد وشہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئر مین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لا جلوے اور اپنی فیصلے منوانے کے لیے مشہور سابقہ پاکستانی چیف جسٹس کے پر جلائے گئے اور موجودہ چیف جسٹس کے بھی پر جل جائیں گے۔ سابقہ چیف جسٹس کی چاروں طرف لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کی بابت شہرت تھی ۔ جنرل مشرف کے احکامات نہ مان کر پاکستانی معاشرے میں مسیحا کا لقب پانے والے چیف جسٹس سے نادان بلوچ بھی اُمید لگائے بیٹھے تھے کہ یہ شخص ان کے زخموں پر مرہم رکھے گا، لاپتہ افراد کی واپسی ہوگی مگر سابقہ چیف کے پروں کو بدی کے قوتوں سے ایسی آگ لگ گئی کہ بچارے بلوچ اڑنے سے پہلے قفس میں پھڑپھڑا کر رہ گئے۔