کوئٹہ: فائرنگ اور جوابی فائرنگ سے 2 افراد جانبحق
دی بلوچستان پوسٹ نمائندے کے مطابق کوئٹہ میں ہزار گنجی کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں1 شخص ہلاک جبکہ فورسز کی جوابی فائرنگ سے ملزم بھی موقع پر ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق ہزار گنجی کے علاقے میں نامعلوم شخص نے ذاتی رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا جبکہ ملزم جائے واردات سے فرار ہورہا تھا کہ فرنٹیئر کور اہلکار نے فائرنگ کر کے ملزم کو بھی ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے افراد کی میتیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کی گئی ہے۔