کوئٹہ : بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا

241

کوئٹہ  بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ ،شہریوں کو  شدید دشواری کا سامنا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کے مطابق تفصیلات کے مطابق کوئٹہ  میں عیدالاضحی کے ایام میں بھی بجلی کی بد ترین اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 بعض علاقوں میں وولٹیج کی کمی بیشی کے مسئلہ نے بھی سر اٹھایا جس کی وجہ سے لوگوں کی قیمتی گھریلو اشیاء بھی جل کر ناکارہ ہوگئیں ۔

عوامی وسماجی حلقوں نے عیدالاضحی کے ایام میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو عید کے موقع پر بھی شہر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں ناکام ہوگیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کم از کم تہواروں کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہیں کرنی چاہیے۔

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ، مختلف علاقوں میں دس دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔طویل لوڈشیڈنگ سے جہاں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی وہیں گرمی نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ۔